وزیر اعظم، اروند کیجریوال کو کسی بھی قیمت پر روکنا چاہتے ہیں ، اس لئے یہ بل منظور کیا گیا : منیش سسودیا

   

Ferty9 Clinic

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اروند کیجریوال کو کسی بھی قیمت پر روکنا چاہتے ہیں ، لہذا مرکزی حکومت نے این سی ٹی بل پاس کیا ہے ، دہلی کے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ منظور کردہ بل وہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی حکومت کیجریوال حکومت کے بارے میں کیا سوچ رہی ہے۔ لوگ اروند کیجریوال کو ایک متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں ، ایسے میں ان کو روکنے کے لئے ایک بل لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سالوں میں ہم نے ایسے کام کئے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ آج ، دہلی میں اسکول اور اسپتال اچھے ہوگئے۔ اس سے بی جے پی ناراض ہے۔ بجلی مفت ہوگئی ، پانی فری ہوگیا ، بی جے پی اس سے پریشان ہے۔