وزیر اعظم جانسن دوبارہ باپ بن گئے

   

لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری سائمنڈ دوسری دفعہ والدین بن گئے۔اطلاع کے مطابق وزیر اعظم بوریس جانسن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔جانسن اور کیری سائمنڈ کے ہاں اپریل 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ماہِ مئی میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔وزیر اعظم نے سابقہ شادیوں سے اپنی اولاد کے بارے میں لب کشائی نہیں کی ہے۔