وزیر اعظم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کارآمد ثابت

   

نئی دہلی: نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت شری پد یسو نائک نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے نفاذ سے بہت مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور یہ خاص طور پر ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں بہت مفید ثابت ہوگی۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں مسٹر نائک نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو اپنی چھتوں پر سولر پینل لگانے کے لیے 30,000 روپے فی کلو واٹ کی سبسڈی دیتی ہے ۔ اس اسکیم کو آسانی سے چلانے کے لیے تقریباً 60 ہزار کاریگروں کو تربیت دی گئی ہے ، جو استفادہ کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کی توسیع سے کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے بجلی کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ اس سکیم کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس اسکیم سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے ہیں۔