نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 26ستمبر کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی 87ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ہمارے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی سالگرہ مبارک، ہماری جانب سے نیک تمنائیں۔میں آپ کی بہتر صحت کیلئے دعاء کرتا ہوں۔“واضح رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004ء تا 2014تک وزارت عظمی کے عہدہ پر فائز رہے۔
Best wishes to our former Prime Minister Dr. Manmohan Singh Ji on his birthday. I pray for his long and healthy life.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2019
ڈاکٹر منموہن سنگھ 26ستمبر 1932ء کو پنجاب کے گاؤں گاہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی، کیمبریج یونیورسٹی اور آکسفورڈ (لندن) یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔