پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کورونا ویکسین کے سلسلے میں ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات پیر کی شام 4 بجے ہوگی۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ دہلی سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پہنچنے والی ہے۔جنوری کے وسط کے بعد کورونا ویکسین کا ٹیکا لگنا شروع بھی ہوسکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 3 کروڑ صحت کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے۔