این اے سی آئی این کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کرینگے
حیدرآباد 15 جنوری ( یواین آئی ) وزیراعظم مودی منگل کو آندھراپردیش کا دورہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وہ نیشنل اکیڈیمی آف کسٹمس، ان ڈائرکٹرٹیکسس اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے دوسرے کیمپس کے ساتھ ضلع ستیہ سائی کے پالاسمدرم میں قومی شاہراہ کا افتتاح انجام دیں گے ۔مودی بذریعہ ہیلی کاپٹر16جنوری کی دوپہر ضلع ستیہ سائی پہنچیں گے ۔متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے آندھراپردیش سے کئے گئے وعدہ کے طورپر سال 2014میں 730کروڑروپئے سے اس اکیڈیمی کی منظوری عمل میں آئی تھی ۔ ریاستی حکومت نے اس اکیڈیمی کیلئے 35ایکڑاراضی الاٹ کی جو بنگلوروایرپورٹ سے قریب ہے۔ این اے سی آئی این کا پہلا کیمپس فریدآباد میں ہے ۔اس کے ذریعہ ملک بھر کے آئی آرایس عہدیداروں اورکسٹم عہدیداروں کو تربیت دی جارہی ہے ۔اے پی کے دوسرے کیمپس میں اس تلگوریاست کے ساتھ دوسری ریاستوں کے گروپ 1آفیسرس و گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس کی تربیت فراہم کی جائے گی۔پالاسمدرم اکیڈیمی میں جہازوں، کنٹینرس و سمندر کے دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے آنے والی نشیلی ادویات کی تلاش کرنے والے عہدیداروں کیلئے میری ٹائم ٹریننگ کا مرکز بھی ہوگا۔اس اکیڈیمی میں کلاس رومس کے ساتھ ہاسٹل کی سہولت،فیکلٹی، اسٹاف اور مہمانوں کیلئے قیام وطعام کا بھی انتظام رہے گا۔