وزیر اعظم مودی کر رہے ہیں بڑے دعوے،بی جے پی 70 سیٹیں بھی حاصل نہیں کر پائیگی:ممتا بنرجی

,

   

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ یہاں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 70 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جلپائیگوری ضلع کے ڈب گرام پھولبری میں ایک ریلی میں کیے گئے حالیہ دعوے کی تضحیک کی ہیکہ بی جے پی نے 294 سیٹوں والی اسمبلی کے انتخابات کے چار مراحل میں 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے ممتا نے کہا ، “وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ 135 سیٹوں پر الیکشن ہو چکے ہیں اور بی جے پی100 نشستیں جیت چکی ہیں۔ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ انتخابات کے خاتمے کے بعد بی جے پی کل 294 میں سے 70 سیٹیں بھی حاصل نہیں کر پائے گی