بی جے پی کے شدید ردعمل پرملکارجن کھرگے کی وضاحت
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘زہریلے’ سانپ سے تشبیہ دینے کے تنازعہ پر وضاحت کی اور کہا کہ انہوں نے کسی کو شخصی طور پر نشانہ نہیں بنایا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے صدر کانگریس کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔کرناٹک کے گدگ ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، ملکارجن کھرگے نے کہا کہ غلطی نہ کریں۔ مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں۔ اگر آپ کہیں، نہیں، یہ زہریلا نہیں ہے۔ چلو اسے چاٹتے ہیں اور پتہ لگاتے ہیں۔ اسے چاٹنے مت جاؤ، چاٹو تو مر جاؤ گے۔کانگریس سربراہ نے تاہم بعد میں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے صرف یہ کہا کہ بی جے پی سانپ کی طرح ہے اور پارٹی کا نظریہ زہر کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس نظریے کی حمایت کرتے ہیں اور اسے چاٹتے ہیں تو موت یقینی ہے۔ انہو ںنے مودی کے خلاف بات نہیں کی کیونکہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیںکہ وہ کبھی پر ذاتی تبصرے نہیں کرتے۔مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور امیت مالویہ اور دیگر نے صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کے ریمارکس پر تنقید کی ہے ۔