نئی دہلی :وزیر راعظم نریندر مودی کو برطانیہ کی جانب سے ’جی-7‘ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس جون 2021 میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ جی-7 کے سربراہی اجلاس سے قبل ہندوستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے ہندوستان کو ’دنیا کا دواخانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی دنیا کی 50 فیصد ویکسینوں کی فراہمی کرتا ہے۔ اور برطانیہ اور ہندوستان نے وبائی امراض کے دوران مل کر کام کیا ہے۔