نئی دہلی: سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف بیداری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ فیک نیوز ایک بڑا مسئلہ پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اثرات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی جانچ کریں۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہریانہ کے سورج کنڈ میں ریاستی وزرائے داخلہ کے ‘چنتن شیویر’ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے منفی قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔جعلی خبریں ملک میں طوفان برپا کر سکتی ہیں۔ہمیں کسی بھی چیز کو آگے بڑھانے سے پہلے لوگوں کو سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کرنا ہو گا۔ تصدیق کریں۔” انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب مختلف طریقوں سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ پیغام کو آگے بھیجنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جا سکے۔