وزیر اعظم نریندر مودی کی 69 ویں سالگرہ‘ سونیا گاندھی‘ امیت شاہ اور جگن موہن ریڈی کی مبارکباد

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ و قومی صدر بی جے پی امیت شاہ او رآندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے مبارکباد پیش کی۔ سونیا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں نریندرمودی کی خوشگورا، صحت مند اور لمبی عمر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ امیت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی جی ملک کے مشہور او رمحنتی لیڈر ہیں۔

جگن موہن ریڈی نے بھی مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیام میں ان کی زیادہ عمر ہونے کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔