جشن جمہوریہ میں محض 25ہزار افراد کی شرکت‘دستوں کی تعداد میں بھی کمی
نئی دہلی :یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جام نگر شاہی خاندان کی تحفے میں دی گئی پگڑی پہنی ۔گجرات کے جام نگر کے شاہی خاندان نے انہیں یہ پگڑی تحفے میں دی تھی۔کووڈ 19پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں72ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات آج ایک مختلف ہی شکل میں نظر آئیں۔ اس مرتبہ لوگوں کی تعداد کو بھی گذشتہ سال کے مقابلے کم کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ایک لاکھ پچیس ہزار لوگ یوم جمہوریہ کے جشن میں شریک ہوئے تھے تاہم آج صرف 25 ہزار لوگ ہی جشن میں شرکت کرپائے۔ اس سال بہادری کے ایوارڈز لینے والے بچوں کی پریڈ بھی نہیں ہوئی۔ سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مارچ کرنے والے دستوں کی تعداد 144 سے گھٹا کر 96 کردی گئی۔