چینائی ۔ 17 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی 19 نومبر کو کوئمبٹور میں جنوبی ہندوستان قدرتی زراعت سربراہ اجلاس-2025 کا افتتاح کریں گے ۔ اس کا مقصد پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا، محفوظ غذائی پیداوار کو یقینی بنانا اور کسانوں کی روزی روٹی میں بہتری لانا ہے ۔ اس تین روزہ سربراہ اجلاس کا موضوع ہے مستقبل کے لیے کاشتکاری، روایت سے ہے اور اس کا انعقاد کپڑا نگری کے وسیع کوڈیشیا تجارتی میلہ کمپلیکس میں کیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا مستقبل اپنی جڑوں کی طرف واپس جانے میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فطرت کوئی بے دریغ استعمال کی شئے نہیں بلکہ ایک قابل احترام ساتھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی ہندوستان قدرتی زراعت سربراہ اجلاس کا انعقاد پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے ، محفوظ غذائی پیداوار کو یقینی بنانے ، روایتی علمی نظاموں کو زندہ کرنے اور کسانوں کی روزی روٹی میں بہتری لانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔