وزیر اعظم کل 508 اسٹیشنس ری ڈیولپمنٹ کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔ تلنگانہ کے 21 اسٹیشن شامل

   

حیدرآباد 4 اگسٹ ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی 6 اگسٹ کو ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد آن لائین رکھیں گے ۔ ان میں تلنگانہ کے 21 اسٹیشن شامل رہیں گے ۔ جنرل مینیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت تلنگانہ کے 21 ریلوے اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔