بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے تھانہ سول لائن علاقہ سے ایک شخص کو کل رات گجرات انسداد بدعنوانی دستے نے گرفتار کرلیا اور اس کو اپنے ساتھ لے کر گجرات چلی گئی۔ اس پر الزام ہیکہ اس نے وزیر اعظم کو قابل اعتراض ای۔میل کیا ہے۔ ملزم شخص امن سکسینہ کے والد کا کہنا ہیکہ اس نے آئی آئی ٹی سے پڑھائی کی ہے اور اس کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہے۔ ملزم کے والد نے بتایا کہ وزیر اعظم دفتر کو ای۔میل بھیجنے میں دہلی کی ایک لڑکی تانیا بھی شامل ہے جو امن کی دوست ہے اور امن کا موبائل تانیا نام کی لڑکی کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امن نے آئی آئی ٹی ممبئی سے انجینئرنگ کی ڈگری لی تھی اس کے بعد کچھ دن اس کا ذہنی توازن بگڑنے سے اس نے نوکری چھوڑ دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ امن ان کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ اس کے خراب چال۔ چلن کی وجہ اخبار میں اشتہار دیکر اسے بیدخل کردیا تھا۔ ملزم امن پہلے بھی لیپ ٹاپ چوری کے معاملے میں پکڑا جاچکا ہے ۔