وزیر اعظم کی سالگرہ پر چیف منسٹر کی جانب سے مبارکباد

   

حیدرآباد17۔ستمبر۔(سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں مبارکباد دی ۔ اپنے پیام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ان کی تمنا ہے کہ وزیر اعظم ملک کے عوام کی خدمت اور ترقی کیلئے کام کرتے رہیں اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے وہ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ ریونت ریڈی کے پیام میں وزیر اعظم کے صحت اور طویل عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔3