گورکھپور : گورکھپور پولیس نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو فون پر بتایا تھا کہ وہ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی ۔ پولیس کے مطابق کال کرنے والے شخص کا نام منوج مشرا ہے ۔ اس نے اپنا نام لکشمن یادو بتا کر یوگی ادتیہ ناتھ کوفون پر دھمکی دی ۔ سینئر سپرینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) نے بتایا کہ ہمیں چیف منسٹر کو جان سے ماردینے والی کال موصول ہوئی تھی ۔
کال موصول ہوتے ہی ہم نے اس کا کال کرنے و الے کا پتہ لگانے میں مصروف ہوگئے ۔ اور اندرون دو گھنٹہ میں ہم نے کال کرنے والے گرفتار کرلیا۔ اور کال کرنے والا منوج مشرا کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔