وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جلد ہی اضلاع کا دورہ کریں گی:چیف سیکریٹری

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گی ۔بنگال کے نئے چیف سیکریٹری نے آج ریاست کے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ضلع افسران کو وزیر اعلیٰ کے دورے کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اضلاع کا دورہ کرسکتی ہیں۔ چیف سکریٹری نے یہ بھی کہاکہ ‘‘آپ کو ووٹر لسٹ کی درستگی کا کام درست طریقے سے کرنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیںآنی چاہیے ۔’’ چیف سیکرٹری نے ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ میں کہاکہ سرکاردوار پروگرام 30جنوری تک مکمل ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پنچایتوں کے تحت زیر التواء سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں۔ یہ بات چیف سکریٹری نے ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ میں کہی۔ چیف سیکرٹری نے یہ بھی ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ کے دفتر میں آنے والی تمام شکایتوں کوجلد سے جلد حل کرلیں ۔