وزیر اقلیتی بہبود کے ہاتھوںپہلے اردو جاب میلہ کے بروچر کا رسم اجراء

   

دسویں تا پوسٹ گریجویٹ مسلمہ مدرسوں کے تعلیم یافتہ نوجوان استفادہ کے اہل
حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے کہا کہ مسلمانوں کی ترقی ، اردو کے فروغ اور لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے تلنگانہ حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔6 جنوری کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ’’ فرسٹ اردو جاب فیر آف تلنگانہ ‘ ‘کے بروچر کی رسم اجراء کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد غو ث کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ کے ایشور نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اردو کے شیدائی ہیںاور انہوں نے ریاست کے تمام 33 اضلاع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا ہے ۔ تمام وزراء کے دفاتر میں اردو آفیسرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے سخت فیصلے کئے جارہے ہیں۔ مسلمانوں کی حفاظت اور بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظر نہیں ملتی۔ تلنگانہ حکومت سماج کے تمام طبقات بالخصوص اقلیتی طلبہ کو معیاری اور مسابقتی تعلیم فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ ریاست میں اقلیتی اقامتی اسکولس کا جال پھیلادیا گیا ہے جس سے سینکڑوں اقلیتی طلبہ مستفید ہورہے ہیں اور انہیں قیام و طعام کے علاوہ کارپوریٹ طرز کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود نے اردو اکیڈیمی، مولانا ابوالکلام آزاد قومی اردو یونیورسٹی، سیٹ ون، یوتھ اڈوانسمنٹ کمیٹی حیدرآباد ویکرس سیکشن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پہلے جاب میلہ سے بھرپور استفادہ کرنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ ڈاکٹر محمد غوث نے اس جاب میلہ میں گورنمنٹ اور خانگی شعبوں میں ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ دسویں جماعت سے پوسٹ گریجویٹ، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ حکومت کے مسلمہ مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے 18 تا35 سال کے نوجوان جاب میلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ن