حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کل دوسری جماعت کی دو طالبات کو اپنی کار میں سوار کیا جو اسکول کی چھٹی کے بعد ان کے گھر کو پیدل واپس ہورہی تھیں۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔ مہیشورم منڈل میں گلورو سے پدا گولکنڈہ، آؤٹر رنگ روڈ کی سمت اپنے قافلہ میں سفر کرتے وقت وزیر تعلیم نے دیکھا کہ دو لڑکیاں اسکول کے بعد گھر کو پیدل جارہی ہیں۔ انھوں نے اپنے قافلہ کو روک کر ان لڑکیوں سے بات کی اور انہیں ان کے گھر تک لفٹ کی پیشکش کی۔ ماضی میں بھی وزیر تعلیم نے مامڑی پلی میں سخت دھوپ میں چند طلبہ کو ننگے پیر چلتے ہوئے دیکھنے کے بعد انھوں نے فوری طور پر ان کے لئے فٹ ویر کا انتظام کیا تھا نیز انہیں چاکلیٹس اور پانی کے باٹلس بھی دیئے تھے۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی۔