چم پھو 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ ایس جئے شنکر جمعہ کو دو روزہ دورہ پر بھوٹان پہونچے جو وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اُن کا پہلا بیرونی سفر ہے جس کے دوران وہ اپنے بھوٹانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے اور وزیراعظم ایل شیرنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔ جئے شنکر نے 30 مئی کو نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کیا۔ اُنھیں بھوٹان کے کنگ جگمے کھیسر وانگچوک سے ملاقات کا موقع حاصل ہونے کی توقع بھی ہے۔ بھوٹان پہونچنے پر اُن کا استقبال اُن کے میزبان ہم منصب تاندی دورجی نے کیا۔
