حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر زراعت نرنجن ریڈی آج نارائن پیٹ ضلع میں کار حادثہ میں محفوظ رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مکتھل منڈل میں دورہ کے موقع پر وزیر زراعت کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ نارائن پیٹ میں کے ٹی آر کے جلسہ میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پر یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں وزیر زراعت کی کار کے آئینہ کو نقصان پہنچا تاہم نرنجن ریڈی اس حادثہ میں محفوظ رہے۔ر
وزیر زراعت کے حادثہ میں محفوظ رہنے پر پارٹی قائدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری گاڑی کے ذریعہ وزیر زراعت نارائن پیٹ روانہ ہوگئے۔ کئی ریاستی وزراء اور بی آر ایس قائدین نے نرنجن ریڈی سے فون پر بات کرتے ہوئے حادثہ میں محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ر