وزیر ستیکا سے کانگریس قائدین کی ملاقات

   

شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل کانگریس قائدین کے وفد نے تلنگانہ ریاستی وزیر پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ ستیکا سے ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کی ۔ جے نریندر ایس سی سیل ریاستی نائب صدر ، سنجے یادو کونسلر و کانگریس میونسپل صدر ، یادیا گوڑ ، سرینواس یادو ، شفیع اللہ خاں ، ایم پی او ، پرساد ، انکت وغیرہ موجود تھے ۔ جے نریندر نے بتایا کہ وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے شمس آباد میونسپل اور منڈل کے حالات سے واقف کروایا گیا اور ساتھ ہی سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضوں کو برخاست کروانے کی اپیل کی ۔ وزیر نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ پر سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں گے اور ضلع کلکٹر کی نگرانی میں تحقیقات کرواتے ہوئے ناجائز قبضوں کو برخاست کیا جائے گا ۔۔