وزیر سے فون پر بحث کرنے والے عہدیدار کا تبادلہ

   

ترواننتا پورم: کیرالا کے فوڈ اینڈ سول سپلائی وزیر جی آر انیل اور ایک پولیس انسپکٹر گری لال کی فون پر بات وائرل ہوگئی ہے اور متوقع نتیجہ بھی برآمد ہوا کیونکہ خبر یہ ہے کہ عہدیدارکا تبادلہ کردیاگیا ہے۔گری لال جو دارالحکومت کے مضافاتی علاقے وٹاپارا پولیس اسٹیشن میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر تھے، اس واقعہ کے بعد انہیں مارچ کے احکامات مل گئے ہیں اور انہیں ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ملیالم میں وائرل ہونے والا آڈیو انیل کے دفتر سے آنے والی کال سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے عملے کے اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ پولیس عہدیدار دوسرے سرے پر ہے، فون وزیر کے حوالے کردیا جاتا ہے۔روایتی سلام کے بعد انیل کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت فون کر رہے ہیں جب ان کے حلقے (دارالحکومت ضلع میں نیڈومانگاڈو) کی ایک خاتون نے اپنے شوہر کے بارے میں شکایت کے ساتھ ان سے رابطہ کیا۔