حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر لیبر ملا ریڈی کو آج عوامی مسائل پر پدیاترا میں کانگریس کارکنوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ملا ریڈی نے جواہر نگر میں عوامی مسائل سے واقفیت کیلئے پدیاترا کا اہتمام کیا تھا۔ انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل کی شکایت کرکے کانگریس کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کانگریس کارکن وزیر کی مخالفت میں نعرے لگانے لگے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ وزیر لیبر نے جواہر نگر میں 50 بستروں کے ہاسپٹل کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ احتجاج کے نتیجہ میں کانگریس اور ٹی آر ایس کارکنوں میں بحث و تکرار ہوگئی اور نوبت جھڑپ تک آپہنچی۔ احتجاجیوں نے انتباہ دیا کہ اگر ملا ریڈی انتخابی وعدوں کی فوری تکمیل نہیں کریں گے تو احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجی کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ر