وزیر مملکت برائے امور خارجہ راجکمار رنجن سنگھ دوحہ کا آج سے دورہ

   

نئی دہلی: وزیر مملکت برائے امور خارجہ راج کمار رنجن سنگھ 6 مارچ سے دوحہ، قطر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس (ایل ڈی سی 5) میں شرکت کریں گے ۔ایل ڈی سی 5 دس سال میں ہونے والی ایک کانفرنس ہے جو کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کی ترقی کیلئے تجدید شراکت داری پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو وزیرمملکت راجکمار سنگھ ہندوستان کا سرکاری مؤقف پیش گے اور “ایل ڈی سی کی پائیدار ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی اور انوویشن کی طاقت کا فائدہ” کے عنوان سے گول میز میں ایک مذاکرے میں حصہ لیں گے ۔اس کے ساتھ ہی وہ 7 مارچ کو “دوحہ پروگرام آف ایکشن کے نفاذ کی حمایت میں قابل عمل حل کیلئے نئی شراکت داری” کے موضوع پر جنوبی تعاون کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔ایل ڈی سی 5 کے موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ سنگھ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔اور ساتھ ہی ایل ڈی سی سے اور افریقہ کے شراکت دار ممالک کیلئے ورکنگ لنچ کی میزبانی کریں گے اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔