وزیر ٹرانسپورٹ کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ پی اجئے کمار کا کوویڈ ۔ 19 ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ وہ حیدرآباد میں اپنے گھر میں کورنٹائن ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آرٹی پی سی آر ٹسٹ میں اِن کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ اُنھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اِن سے ملاقات کرنے کی کوشش نہ کریں ۔