وسطی نیوزی لینڈ میں5.7 شدت کا زلزلہ

   

آکلینڈ : ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے شمالی اور جنوبی جزیروں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز ویلنگٹن سے 25کلومیٹر مغرب سے 31 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ ویلنگٹن خطہ کے ہنگامی مینجمنٹ نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔اب تک 37000 لوگو ں نے جیونیٹ کی ویب سائٹ پر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کرنے کی اطلاع دی ۔شہریو ں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالات کیلئے تیار رہیں ۔