وسکانسن کے حملہ آور پر فرد جرم عائد

   

نیویارک : امریکی ریاست وسکانسن کے واؤکیشا نامی شہر میں کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک پریڈ کے شرکاء پر اپنی گاڑی چڑھا دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملزم کے اس دانستہ اقدام کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ واؤکیشا میں پولیس کے سربراہ ڈَین ٹامپسن نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین کی روشنی میں ایسا کوئی امکان نہیں کہ یہ حملہ دہشت گردانہ سوچ کے تحت کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ ملزم اس حملے سے قبل ایک گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے گھر سے نکلا تھا اور وہ اس حملے کا واحد ذمہ دار ملزم ہے۔