ایودھیا ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مختلف ریاستوں کے لیجسلیٹرس بشمول 6 اسمبلیوں کے اسپیکرس پر مشتمل وفد نے ہفتہ کو ایودھیا کا دورہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوج کمار نے کہا کہ رام جنم بھومی کے علاوہ وفد نے ہنومان گڑھی اور دیگر مندروں کے درشن کئے۔ انہوں نے سریو آرتی میں حصہ لیا۔ وفد میں گجرات ، آسام ، تملناڈو اور مدھیہ پردیش کے ارکان مقننہ شامل ہیں۔