وسیم رضوی پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے

   

Ferty9 Clinic

رضوی اسرائیل کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہا ہے :مولانا کلب ِ جواد
نئی دہلی : وسیم رضوی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس احتجاج میں شیعہ۔سنی اور دیگر مکاتب فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ساتھ ہی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ دہلی کی جامع مسجدپر وسیم رضوی کے خلاف مظاہرے میں مولانا کلب جواد بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی پر این ایس اے لگا کر ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے کو خارج کر دینا چاہئے۔غور طلب ہے کہ قرآن سے 26 آیتیں ہٹانے سے متعلق وسیم رضوی کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل عرضی کو لے کرمسلم طبقے میں زبردت ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وسیم رضوی کا شیعہ اور سنی دونوں فرقے کے لوگ زبردست مخالفت کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں وسیم رضوی کا سرقلم کرنے والے کو 11 لاکھ روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹیلے والی مسجد کے امام مولانا فضل منان رحمانی ندوی نے کہا کہ وسیم رضوی اسرائیل کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے کہا کہ وسیم رضوی کے کاموں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ وسیم رضوی معاشرہ کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلم معاشرہ کو بدنام کیا ہے۔ وہ ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہے۔
دونوں مولانا نے وسیم رضوی کو اسلام سے خارج اور مسلم معاشرہ سے بے دخل کرنے کا فتویٰ دیا۔