حیدرآباد۔13۔اپریل (سیاست نیوز) وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے سے متعلق اطلاعات کے دوران مرکزی مملکتی وزیر اسٹیل فگن سنگھ کولستی نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے حکومت کی مساعی کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگیانے کے بجائے اسے مستحکم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر نے وشاکھاپٹنم میں ایک تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکز کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو خانگی شعبہ کے حوالے کیا جائے۔ فی الوقت اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ر