وشاکھاپٹنم میں انکاؤنٹر بشمول خواتین تین نکسلائیٹ ہلاک

   

امراوتی ۔22 ؍ ستمبر (سیاست نیوز؍ پی ٹی آئی) اڈیشہ ۔ آندھراپردیش سرحد پر ضلع وشاکھاپٹنم میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ خون ریز تصادم میں ممنوعہ سی پی آئی (مانواز) کے تین عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ وشاکھاپٹنم پولیس کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ بابوجی اٹاڈا نے کہا کہ آندھراپردیش پولیس میں انسداد نکسلائیٹ کے خصوصی شعبہ گیرے ہؤنڈس نے ایک اہم کارروائی میں گمی ریولو کے قریب ماؤنوازوں سے جھڑب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جس کے نتیجہ بشمول دو خواتین تین انتہا پسند ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی تعلق گالی کنڈہ ’دلم‘ سے بتایا جاتا ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ انکاونٹر کے مقام سے ایک خودکار رائفل کے علاوہ دو .303 رائل ضبط برآمد ہوئے ۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش پولیس 21 تا 28 ستمبر آندھرا ۔ اڈیشہ سرحد پر منائے جانے والے ’ماؤنواز ہفتہ‘ کے پیش نظر اپنی تلاشی مہم میں شدت اختیار کی تھی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ مہلوک خاتون انتہا پسندوں میں ارنا بھی شامل ہے جو کئی اہم حملوں میں ملوث تھی ۔ ماویسٹ کیڈر میں ارونا کو کافی تجربہ حاصل تھا اور مختلف ریاستوں میں ماویسٹ قائدین سے موثر روابط تھے جس کی بنیاد پر ایک وسیع تر نیٹ ورک قائم کیا گیا تھا اور حملوں کے لئے مقامی کیڈر کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی تھیں ‘ جن کی مدد سے پولیس اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا تھا ۔