وشاکھاپٹنم میں نیوی مراتھن

   

حیدرآباد 13 نومبر(یواین آئی) اے پی کے وشاکھاپٹنم میں نیوی مراتھن بڑے پیمانہ پر منعقد کی گئی۔تقریبا دو سال کے وقفہ کے بعد یہ مراتھن دوڑ چارزمروں میں منعقد کی گئی جس میں پُرجوش نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ضلع کے آرکے بیچ سے اس کی شروعات ہوئی۔۔اس میں بحریہ کے ملازمین کے بچوں کے ساتھ ساتھ عام افراد نے بھی بڑے پیمانہ پر حصہ لیا۔اس مراتھن کے سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے تھے ۔