وشاکھاپٹنم میں یو ٹیوبر نانی گرفتار

   

حیدرآباد 23 فبروری (سیاست نیوز) وشاکھاپٹنم پولیس نے مشہور یو ٹیوبر نانی جو لوکل بوائے نانی کے نام سے مشہور ہے انھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نانی انسٹا گرام، یو ٹیوب اور فیس بُک پر ویڈیوز کے ذریعہ شہرت حاصل کی اور انھوں نے بٹنگ ایپس کو فروغ دینے کی ویڈیوز ڈالے جس پر ٹی جی ایس آر ٹی سی ایم ڈی وی سی سجنار نے ٹوئٹ کے ذریعہ بٹنگ ایپس کو فروغ دینے والے ویڈیوز ڈالنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا جس پر نانی نے معافی بھی مانگ لی تھی لیکن وشاکھاپٹنم کمشنر آف پولیس نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے نانی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی نانی کے خلاف متعدد شکایتیں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں وصول ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نانی کو 14 دن کی عدالی تحویل میں بھیج دیا۔ (ش)