وشاکھا پٹنم میں لندن برج

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وشاکھا پٹنم میں لندن برج عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ قارئین سونچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے ۔ آندھرا پردیش میں پہلے 5 سال تک تلگو دیشم کی حکومت رہی اس وقت کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کی ترقی کے لیے کافی اقدامات کئے اور اعلانات بھی کئے مگر لندن برج تعمیر کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ۔ 2019 میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہوا ہے ۔ جگن موہن ریڈی چیف منسٹر بنے مگر انہوں نے بھی کبھی وشاکھا پٹنم میں لندن برج تعمیر کرنے کا اعلان نہیں کیا پھر کیسے لندن برج تعمیر ہوسکتا ہے ۔ آپ کے سوالات بھی صحیح ہیں اس طرح لندن برج بھی صحیح ہے ۔ دراصل ایریا انجینئرنگ کالج کے میدان پر ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہوبہو لندن برج کا نمونہ رکھا گیا ہے ۔ نمائش پہونچنے والے عوام کے لیے لندن برج کا یہ نمونہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر لوگ اس کا نظارہ کررہے ہیں ۔ تصاویر اور سیلفی لے رہے ہیں ۔۔ ن