وشاکھا پٹنم کے ریلائنس فٹ پرنٹ میں آتشزدگی

   

حیدرآباد11جون(یواین آئی)اے پی کے وشاکھاپٹنم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ آگ وشاکھاپٹنم کے ریلائنس گروپ اسٹور کی پہلی منزل پر واقع ریلائنس فٹ پرنٹ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں لگی۔اس گروپ اسٹور میں کپڑوں کی دکانات،کارپوریٹ دفاتر کے بشمول دیگر دکانات ہیں۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔عہدیداروں نے بتایا کہ فٹ پرنٹ کی تقریبا 60فیصد جوتے چپلیں اس واقعہ میں جل کر خاکستر ہوگئیں۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے ۔