وصو ل کنندہ کے طور پر گیان واپی مسجد کا سیلر واراناسی ڈی ایم نے اپنی تحویل میں لے لیا

,

   

عدالت نے جمعرات کے روز اس کیس میں اگلی سنوائی کے لئے 29جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واراناسی۔ ضلع جج کورٹ کے 17جنوری کے آرڈر کی تعمیل میں ضلع مجسٹریٹ ایس راجا لنگم نے گیان واپی مسجد کا جنوبی سیلر بطور وصول کنندہ اپنی تحویل میں لینے کاعمل پورا کرلیاہے۔

ضلع مجسٹریٹ کے ایک نمائندہ کے طو رپر اے ڈی ایم (پروٹوکال) پرکاش چند گیان واپی مسجد پہنچے تاکہ مدعی اوراچاریہ وید ویاس پیٹھ مندل کے صدر پجاری شیلندر کمار پاٹھک‘ ان کے وکیل اور انجمن انتظامیہ مسجد (اے ائی ایم) کے نمائندوں کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے۔

چیف ایکزیکٹیو افیسر کاشی وشواناتھ دھام سنیل ورما بھی موقع پرموجود تھے۔ بعدازاں عہدیدارن مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور بنیادی کاروائیاں مکمل کی جس میں جنوبی سیلر کی پیمائش سمیت ایک نوٹس بورڈ آویزاں کرنا جس میں وصول کنندہ کے ذریعہ اس کی تحویل کاذکر تھا

ویاس کے مقدمے پر سنوائی سے قبل یہ عمل پورا ہوگیا‘ جس میں ضلع جج اجئے کمار کرشنا وشویشویشا نے 17جنوری کو واراناسی کے ڈی ایم کو مسجد کے جنوبی تہہ خانہ کا وصول کنندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

ویاس کے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے کہاکہ عدالت نے جمعرات کو اس معاملے میں اگلی سنوائی کی تاریخ 29جنوری مقرر کی ہے۔

اے ائی ایم کو پارٹی بناتے ہوئے ویاس نے 25ستمبر2023کو سول جج (سینئر ڈویثرن)کی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیاتھاجس میں گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں شری نگر گوری اور دیگر واضح اورغیر واضح دیوتاؤں کی پوجا کرنے کی اجازت مانگی تھی او رڈی ایم یا کسی جنوبی تہہ خانہ کے وصول کنندہ کے طور پر دوسرے موزوں کو مقرر کیاگیاتھا۔

ضلع جج نے اپنی عدالت میں اس معاملے کو منتقل کرنے کے لئے 19اکٹوبر2023کو منظوری دی تھی۔