وظیفہ یاب ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کلکٹر کو یادداشت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد ۔وظیفہ یاب ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج تلنگانہ آل پنشنرس اینڈ ریٹائرڈ پرسن اسوسی ایشن کی جانب سے کلکٹریٹ کے روبرو بڑے پیمانے پر دھرنا دیا اور ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کو تحریری یادداشت حوالے کی ۔ تلنگانہ آل پنشنرس اینڈ ریٹائرڈ پرسن اسوسی ایشن کے سکریٹری کے رام موہن رائو نے اس موقع پر دھرنا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت وظیفہ یاب ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی اور پی آر سی کے بقایہ جات ابھی تک ادا نہیں کیا اور ڈی اے کے چار ماہ سے عمل آوری نہیں کی جارہی ہے اس موقع پر نائب صدر نرسمہا سوامی نے کہا کہ ویلنس سنٹروں پر کوئی ادویات دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر ہے اس موقع پر ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔