وعدے کے 3 سال بعد بھی بس کی سہولت نہیں

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جب بھی کوئی واقعہ یا حادثہ پیش آتا ہے عہدیداروں اور قائدین کی جانب سے دوڑ دھوپ کی جاتی ہے ۔ وعدوں پر وعدے کیے جاتے ہیں اور اس کو فوری پورا کرنے کا یقین دلایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ان وعدوں کا کوئی پرسان حال بھی نہیں ہوتا ۔ تین سال قبل سال 2019 میں ضلع یادادری بھونگیر کے بولا رامارم میں واقع حاجی پور میں پیش آئے تین لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کے بعد آر ٹی سی بس کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا جو آج تک پورا نہیں ہوا ۔ حاجی پور گاؤں کی 16 طالبات روزانہ تین کیلو میٹر پیدل چلتے ہوئے ماڈل اسکول کو پہونچتی ہیں اسی گاوں کی تین طالبات کی ایم سرینواس ریڈی نے عصمت ریزی کرتے ہوئے قتل کیا تھا ۔ اس وقت قاتل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد حاجی پور گاوں کو آر ٹی سی بس گاؤں کے قریب شاہ میر پیٹ ندی پر برج تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا جس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی ۔ طالبات کا کہنا ہے کہ پیدل چل کر اسکول جانے کے دوران لڑکے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور گاڑیوں پر انہیں چھوتے ہوئے گذرتے ہیں ۔۔ ن