حیدرآباد/6فروری، ( سیاست نیوز) وقارآباد ضلع میں زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی زلزلہ پیما پر 2.5 شدت درج کی گئی۔ نیشنل سنٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پیر کو دوپہر 1:34 بجے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جو پانچ کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ ہندوستان کو ماہرین نے مختلف زونس میں تقسیم کیا ہے اور ان میں زون V کے علاقے زلزلہ کے جھٹکوں کیلئے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ زون II کے علاقے محفوظ تصور کئے جاتے ہیں۔ تلنگانہ کے بیشتر علاقے زون II کے تحت ہیں ۔ شمالی حصہ میں بعض علاقے زون III کے تحت ہیں جہاں بسااوقات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔ تلنگانہ میں کل کا جھٹکہ معمولی تھا لیکن عوام میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔1