وقارآباد کلکٹر پر حملہ بی آر ایس کی سازش تھی

   

اقتدار سے محروم قائدین بوکھلاہٹ کے شکار ، ریاستی وزیر وینکٹ ریڈی کا الزام
کوہیر /14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر انیرود ریڈی نے مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ظہیرآباد میں کانگریس قائد ڈاکٹر اجول ریڈی کی قیام گاہ پر کچھ دیر کیلئے توقف کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے اپنے 10 سالہ دور اقتدار میں فلاحی اسکیمات کے نام پر ریاست تلنگانہ کو مقروض بنا دیا ۔ ریاستی وزیر نے گولڈن تلنگانہ کے نام پر ہزارہا کروڑ روپیوں کا کرپشن کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں بدعنوانیوں کا راج تھا ۔ بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں صرف 4 افراد کا راج چلتا تھا ۔ اور کسی کو کوئی فیصلہ کا اختیار نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اپنے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ اس کے تحت وقارآباد میں اپنے پارٹی قائدین کے ساتھ ضلع کلکٹر پر حملہ کرنے کی سازش رچی تھی ۔ جس میں کے ٹی آر اور سریش ایم نریندر ریڈی سمیت 19 افراد کو فساد پھیلانے کے الزام میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 10 سال قبل ریاست میں 70 ہزار کروڑ کا قرض تھا ۔ اب صرف 10 سالوں میں 50 ہزار کروڑ قرض میں ڈوبا دیا گیا ہے ۔ دس سال قبل جو سڑکیں تعمیر کی گئی تھی آج بھی وہی سڑکیں ہیں جو کہ پوری طرح خستہ حال ہیں ۔ ریاست مالی اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظہیرآباد میں آئی بی گیسٹ ہاوز کی ازسرنو تعمیر کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 35 کروڑ منظور کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے خواہش کی کہ وہ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ہوجائیں ۔ آج مالی اعتبار سے پریشان حال ہیں لیکن آنے والے چند دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔ ہمیشہ ہارنے کی ضرورت نہیں مہاراشٹرا میں مہاوکاس اکھاڑی حکومت قائم ہوگی ۔ موجود حکومت سے مہاراشٹرا کی عوام بیزار ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر این گریردھر ریڈی ،اسیٹوین چیرمین ، رام لنگاریڈی صدر کوہیر منڈل کانگریس پارٹی ، ارشد زماں پٹیل ، محمد جمیل احمد، محمد اطہر غوری ، محمد مبین احمد ، بابا پٹیل کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔