وقار آباد میں ہریتا ہرم پروگرامس کی تیاریاں ضلع کلکٹر کا دورہ ، عہدیداروں کو ہدایت

   

حیدرآباد : ضلع وقار آباد میں 25 جون سے منعقد شدنی ہریتا ہرم پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کلکٹر یاوسومی باسو نے آننت گیری گٹہ کا دورہ کیا اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو پروگرام کے سلسلے میں ہدایات دیں ۔ کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں نئی تعمیراتی کام انجام دئیے جائیں گے ۔ تفریح گاہ میں شجرکاری کی ہدایت دی ۔ آر اینڈ بی شعبہ کو ہدایت دی گئی کہ تعمیراتی کاموں میں سرعت پیدا کریں ۔ آننت گیری گٹہ سے وقار آباد کو جانے والی سڑک کے کناروں پر شجرکاری کی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مومن پیٹ سے شنکر پلی تک جانے والی سڑک پر پل زیر تعمیر ہے کا کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ وقار آباد منڈل کے مڈی گرام پنچایت میں ڈمینگ یارڈ کی جانچ کی گئی ۔ گاؤں کے سرپنچوں کے ذریعہ یہ تجویز دی گئی کہ عوامی اراضی میں ایک چھوٹا سا پارک بنائیں اور دیہی علاقوں میں سہولیات جیسے اسکیٹس ، ٹینس کورٹ اور بیاڈ منٹن کورٹ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع جنگلاتی افسر وینو مادھو ، ایم پی ڈی او ، سرپنچ اور دیگر لوگ موجود تھے ۔۔