وقف بورڈ کا آج اہم اجلاس

   

حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کا اہم اجلاس 20 اکتوبر کو وقف بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ شاہنواز قاسم کی خدمات ان کے محکمہ کو واپس کرنے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خاں کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام ارکان کے شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ای او کو ہٹانے ان کی جگہ مستقل سی ای او کے تقرر کیلئے منعقد ہونے والے اس اجلاس کو منوگوڑ ضمنی انتخابات کا بہانہ کرتے ہوئے عہدیدار ٹالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ضلع نلگنڈہ تک انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر اجلاس کے لئے کوئی ایجنڈہ تیار نہیں کیا گیا بلکہ صرف مستقل سی ای او کے حصول اور موجودہ سی ای او کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈہ پر ہی اجلاس منعقد ہوگا۔ ن