’’ وقف بچاؤ ، دستور بٍچاؤ‘‘ آل انڈیا مسلم پرنسپل لاء بورڈ کے تحت آج خواتین کا احتجاجی جلسہ عام

   

حیدرآباد ./21 مئی ( پریس نوٹ ) قومی کنوینر وقف رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اطلاع کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ( خواتین ونگ ) کے زیر اہتمام 22 مئی 2025 بروز جمعرات بعد نماز مغرب ایک احتجاجی جلسہ عام ’’ وقف بچاؤ ، دستور بچاؤ ‘‘ کے عنوان سے عیدگاہ بلالی ہائی گراؤنڈ مانصاحب منعقد ہوگا ۔ یہ جلسہ خواتین کے دستوری ، سماجی اور شرعی حقوق کے تحفظ ، خصوصاً وقف املاک کے تحفظ اور آئینی اقدار کی بحالی کیلئے ایک موثر آواز بننے جارہا ہے ۔ صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں گے ۔ جبکہ ملک بھر سے ممتاز علماء کرام ، دانشوران اور دینی رہنما شرکت و خطاب کریں گے ۔ شرکاء اور مقررین میں ارکان بورڈ بیرسٹر جناب اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ ، مولانا سید اکبر نظام الدین ، ڈاکٹر متین الدین قادری ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، جناب ضیاء الدین نئیر، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا مولانا غیاث احمد رشادی ، مولانا ابراہیم حسینی عرف سجاد پاشاہ ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا نثار حسین حیدر آغا، مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی ، کنوینر وقف بچاؤ دستور بچاؤمہم تلنگانہ و آندھرا اور محترمہ یاسین سلطانہمشتمل ہوں گے ۔ مزید براں ، مولانا عمرین محفوظ رحمانی ( سکریٹری ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، جناب قاسم رسول الیاس ، ترجمان بورڈ ، محترمہ مہوامتھورا رکن پارلیمنٹ ، مولانا محب اللہ ندوی رکن پارلیمنٹ اور جناب عمران مسعود رکن پارلیمنٹ کی شرکت جلسہ کی قومی سطح پرا ہمیت کو واضح کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ جناب عبدالقدیر، مولانا شفیق عالم جامعی ، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی ، جناب خالد مبصر الظفر ، مفتی محمود زبیر اور مختلف مسالک تنظیموں اور جماعتوں کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گے ۔ اس جلسہ کی انتظامی ذمہ داری جناب رفعت اللہ شاہد کر رہے ہیں جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رفعت سیما اور ڈاکٹر آمنہ رفعت کے سپرد ہے۔