وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ضروری

   

Ferty9 Clinic


جنگاؤں میں وقف اثاثہ جات کی تفصیلات پر مبنی کتاب کی رسم اجرائی ، راجہ ریڈی اور دیگر کا خطاب

جنگاؤں ۔راجاریڈی نے صادق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں ایڈووکیٹ صادق علی کی کتاب ضلع جنگاؤں میں وقف اثاثہ جات کی تفصیلات”نامی کتاب کی رسم اجرائی انجام دی۔ اس اجلاس کی صدارت منگلم پیلی راجو نے کی اور اس میں سابق ارکان اسمبلی راجاریڈی اور ریاستی آواز تنظیم کے سکریٹری عباس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔راجاریڈی نے کروڑوں روپے مالیت کے وقف اثاثوں پر ناجائز قبضہ جات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وقف بورڈ کے دائرے کار میں شامل ہوکر اور انہیں مسلمانوں کی ضرورت کے مطابق موثر بنائیں۔ وقف جائیدادوں کو نقصان ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے ضلع کے منڈلوں،مواضعات واری بنیادوں پر مبنی حکومت سے وصول کردہ وقف اثاثوں سے متعلق کتاب مرتب اور شائع کرنے پر صادق علی کی ستائش کی۔ اور صادق فاؤنڈیشن سے کہا کہ وہ اس کتاب کو ہر گاؤں کے لوگوں میں ترسیل کرکے ان کو وقف اثاثوں سے آگاہ کرایں۔ آواز تنظیم کے سکریٹری خواجہ عباس نے کہا کہ ریاست میں کروڑوں مالیت کے وقف اثاثوں کے تحفظ کے لئے جلد ہی ایک ریاست بھر میں بس کا دورہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ممتاز ڈاکٹر لکشمی نارایئنا نائک نے بتایا کہ ریاست میں یوم اقلیت کے موقع پر ‘وقف اثاثوں کی کتاب’پر لکھی جانے والی یہ پہلی کتاب ہے جس نے ضلع میں عوامی تحریک کے جذبے کی عکاسی کی ہے۔ ضلع بی جے پی صدر دشمنت ریڈی نے کہا کہ وہ ضلع جنگاؤں میں وقف اثاثوں کے تحفظ کیلئے بھر پور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر صادق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی گوریمیاں اور ممبران کو ضلع جنگاؤں میں کیس سے مبرا ہونے پر شال پوشی سے نوازا گیا۔۔ جامع مسجد کمیٹی کے جناب مجیب الرحمن ، کمیٹی کے ممبران جناب مجتہد احمد ، اور اقلیتی دستگیر ، سلمان ، امیر ، ضلع جہد کاروں منتینا منی ، پٹلا سریش ، تپارپو وجئے ، ویراسوامی ، منیگے ناگراج ، اروگو رمیش ، آر کیوب ، ارکان نے شرکت کی۔