وقف کارکنان کو ترجیح نہیں دئیے جانے سے کانگریس کمزور :للن

   

پٹنہ : بہار یوا کانگریس کے سابق صدر للن کمار نے آج الزام لگایاکہ پارٹی کے تئیں وفادار اور وقف کارکنان کو ترجیح نہیں دیئے جانے سے تنظیم کمزور ہوتی جارہی ہے۔ مسٹر کما رنے یہاں کہاکہ پارٹی کے اندر گروپ بندی سے تنظیم کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتی۔ کسی بھی تنظیم کی مضبوطی کیلئے مخصوص جماعت کی بہتر کوششیں مستقبل کے امکانات اور تنظیم میں کام کرنے والے ساتھیوں کی عزت کرنا ضروری ہے ۔