جھنجھنو : راجستھان میں گیارہ سال کے طویل وقفے کے بعد ہونے والے ولیج سروس کوآپریٹوکمیٹی کے انتخابات کے لیے پروگرام جاری کر دیا گیا ہے ۔ جھنجھنو ضلع میں پہلے مرحلے میں مقررہ 240 میں سے 140 ویلج سروس کوآپریٹو کمیٹی کے انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے ۔ جبکہ باقی 100 ولیج سروس کوآپریٹو کمیٹیز کے انتخابات ریاستی حکومت کی ہدایات کے بعد دوسرے مرحلے میں کرائے جائیں گے ۔ کوآپریٹیو کمیٹی، جھنجھنو کے یونٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی رجسٹرار سندیپ شرما نے بتایا کہ پہلے فیز میں شامل 140 ولیج سروس کوآپریٹو کمیٹی میں انتخابات منظم طریقہ سے کرائے جائیں۔ اس کے لیے انہیں پانچ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر مرحلہ 28 کمیٹیوں پر مشتمل ہے ۔ الیکشن کا نوٹس اور وارڈ وار ووٹر لسٹ 26 اگست سے 30 اگست تک جاری کی گئی تھی۔