ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ابوظہبی

,

   

دوبئی ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا متحدہ عرب امارات آمد پر پْرتپاک خیرمقدم سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آج ابو ظہبی پہنچے۔ ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ابو ظہبی کے بین الاقوامی طیرانگاہ پر شہزادہ محمد بن سلمان کا خیر مقدم کیا ہے۔ پھر ان کے اعزاز میں صدارتی محل میں سرکاری طور پراستقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے معزز مہمان کا ٹویٹر پر شاندار الفاظ میں خیر مقدم کیا۔