مائونٹ منگنوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اپنے کیریئر کی 23 ویں سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے دوسرے روز 222 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ سے اننگ بڑھائی، کپتان کین ولیمسن 94 اور ہنری نکلز 42 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، ہنری نکلز اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے پھر دونوں نے چوتھی وکٹ پر سو اسکور کی شراکت قائم کی جس کے بعد کپتان ولیمسن نے اپنے کیریئر کی 23ویں تین ہندسوں کی اننگ مکمل کی۔آج کے دن پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ہنری نکلز تھے جو 56 رنز پر نسیم شاہ کا شکار بنے۔